ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع

ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع

ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع
ہفتہ، 9 جنوری، 2021

ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع

اسلام آباد (آرٹیکل ہماری ویب) ملک بھر میں ہونے والے اچانک پاور بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع ہوگئی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کے مطابق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ڈی ایچ اے، سواں اور روات کے کچھ علاقوں میں اس وقت صارفین کے لیول تک بجلی بحالی کر دی گئی ہے۔ این ٹی ڈی کے شاہی باغ گرڈ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی بجلی بحال ہوگئی ہے، انفرادی فیڈرز کی بحالی ابھی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کے علاقوں میں بجلی بحالی شروع کر دی گئی ہے، بجلی بحالی کو احتیاط اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ انجام دیا جا رہا ہے، اس وقت ان کی تمام ٹیمیں گراؤنڈ پر ہیں۔

ملک بھر میں بریک ڈاؤن کے بعد بجلی کی بحالی شروع
4/ 5
Oleh