انڈونیشیاءمیں نجی ایئر لائن کا طیارہ لاپتہ ، 59 مسافر سوار

انڈونیشیاءمیں نجی ایئر لائن کا طیارہ لاپتہ ، 59 مسافر سوار

انڈونیشیاءمیں نجی ایئر لائن کا طیارہ لاپتہ ، 59 مسافر سوار
ہفتہ، 9 جنوری، 2021

انڈونیشیاءمیں نجی ایئر لائن کا طیارہ لاپتہ ، 59 مسافر سوار

جکارتہ (آرٹیکل ہماری ویب )انڈونیشیا ءمیں ”سری ویجایا ایئر لائن “ کا مسافرطیارہ لاپتہ ہو گیاہے جس میں 59 مسافر سوار ہیں ، طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کے خدشے کا اظہار کیا جارہاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سری ویجایا ایئر لائن کے مسافر طیارے بوئنگ 777” ایس جے 182 “ نے انڈونیشیاءکے دارلحکومت حکومت جکارتہ سے پونتیانک جانے کیلئے پرواز بھری تھی تاہم پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد طیارے کا رابطہ منقطع ہو گیا اور وہ ریڈار سے غائب ہو گیا ، طیارے کا رابطہ دو بج کر 40 منٹ پر منقطع ہوا اور اس وقت پرواز دس ہزار کی بلندی برقرار رکھے ہوئے تھی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے ۔بتایا گیاہے کہ سری ویجایا کا طیارہ 26 سال پرانا تھا اور اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی ، طیارے کا رجسٹریشن نمبرPK-CLC (MSN 27323) ہے ۔

انڈونیشیاءمیں نجی ایئر لائن کا طیارہ لاپتہ ، 59 مسافر سوار
4/ 5
Oleh