حکومت کورونا ویکسین لانے کیلئے کوشاں،2 کمپنیوں کی منظوری دیدی گئی، نوشین حامد

حکومت کورونا ویکسین لانے کیلئے کوشاں،2 کمپنیوں کی منظوری دیدی گئی، نوشین حامد

حکومت کورونا ویکسین لانے کیلئے کوشاں،2 کمپنیوں کی منظوری دیدی گئی، نوشین حامد
اتوار، 17 جنوری، 2021

حکومت کورونا ویکسین لانے کیلئے کوشاں،2 کمپنیوں کی منظوری دیدی گئی، نوشین حامد

اسلام آباد(آئی ٹی زون ایجو آئن لائن)پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ نوشین حامدکاکہناہے کہ حکومت کورونا ویکسین لانے کیلئے کوششیں کررہی ہے ،دو کمپنیوں کی ٹیکنیکل کمیٹی نے منظوری دیدی ہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نوشین حامد نے کہاکہ امیر ممالک نے ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں انویسٹمنٹ کی تھی ،سائنوفارم ویکسین بھی جلد آجائے گی ،سٹوریج کپیسٹی اور کولڈچین کی تیاری کر لی ہے،جیسے ہی بات چیت فائنل ہوئی ویکسین کی بکنگ ہو جائے گی ۔

پارلیمانی سیکرٹری ہیلتھ کاکہنا ہے کہ اسد عمر نے کہاہے کہ منظور ویکسین صوبے اورپرائیویٹ سیکٹر منگوا سکتے ہیں ،حکومت کی طرف سے ویکسین فری لگے گی ،ویکسین سب سے پہلے محکمہ صحت کے عملے اور معمر افراد کو لگے گی ۔

حکومت کورونا ویکسین لانے کیلئے کوشاں،2 کمپنیوں کی منظوری دیدی گئی، نوشین حامد
4/ 5
Oleh